وزیراعظم عمران خان کا معذور افراد کی سہولت اور آسانی کے لئے اہم فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  معذور افراد کی سہولت اور آسانی کے لئے اہم فیصلہ کیاہے۔ تمام وزارتوں کو معذور افراد اور بزرگ شہریوں کیلے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ 

وزارت مواصلات نے وزیراعظم کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ ملک بھر کی ہائی ویز اور موٹرویز پہ معذور اور بزرگ مسافروں کےلئے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

وزارت مواصلات نے آئی جی موٹروے اور این ایچ اے حکام کو ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ موٹرویز پر قائم ریسٹ ایریاز پر معذور افراد اور بزرگ شہریوں کیلے خصوصی انتظامات لازمی ہونگے۔ تمام ریسٹ ایریاز اور واش رومز میں ریمپ بنانا لازم قرار دے دیا گیاہے۔

وزارت مواصلات کی طرف سے کہا گیاہے کہ مسافروں کے لئے قائم مخصوص مقامات پر وہیل چئیرز کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ وزارت مواصلات بیت المال کے تعاون سے وہیل چئیرز کا انتظام از خود کرے گی۔ ٹرانسپورٹ میں معذور افراد اور بزرگ شہریوں کیلے خصوصی نشستوں کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

وزارت مواصلات نے اس ضمن میں  ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو احکامات پر عملدرآمد کے لئے خصوصی ہدایات نامہ بھی جاری کیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران


متعلقہ خبریں