ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب، کہیں کہیں بارش کا امکان


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈیژن، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ژوب، قلات، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، قلات، ژوب اور کشمیر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

مزید پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرانوالہ میں 68، قصور میں 57، حافظ آباد میں 24، لاہور شہر میں 10، ڈی جی خان میں چار ملتان اور منڈی بہاؤالدین میں تین، اٹک میں دو اور بہاول نگر، نورپور تھل اور لیہ میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح بلوچستان کے علاقوں میں بارخاں میں 22 جبکہ خضدار میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر میں مظفرآباد شہر میں تین ملی میٹر جبکہ کوٹلی میں نو ملی میٹر بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں کاکل میں پانچ، پشاور میں چار، اپر دیر میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت کوکنڈی اور دالبندین میں 45 جبکہ پتن اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔


متعلقہ خبریں