مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوان شہید

چین اور روس نے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا، بھارتی صحافی کا انکشاف

فوٹو: فائل


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض فوج نے سوپور میں میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو سوپور کے علاقے وارپورا میں شہید کیا گیا جبکہ قابض فوج نے علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی۔

آپریشن کے دوران ایک بھارتی فوجی زخمی بھی ہوا جبکہ علاقے میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں فوجیوں کے اضافے پر بھارت تقسیم

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر کانگریس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کی اور مقبوضہ وادی میں فوج بڑھانے کو غلط قرار دے دیا۔

کانگریس کا مؤقف ہے کہ فوج بڑھانے سے سیاح اور یاتری مقبوضہ کشمیر کا رخ نہیں کریں گے جبکہ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکلنے کے حوالے سے خبر دار بھی کر دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید 28 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان

اس حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے کی جس کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کوئی ایسا فیصلہ نہ کرے جس سے بحران مزید پیچیدہ ہوجائے۔

اجلاس مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے ارادوں اور کشمیریوں میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور خوف کے ماحول پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس کے دوران بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو تشویشناک قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں