امریکہ:جان کلف نے نیشنل انٹیلی جنس کی سربراہی سے معذرت کر لی

امریکہ:جان کلف نے نیشنل انٹیلی جنس کی سربراہی سے معذرت کر لی

واشنگٹن: امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس میں بحیثیت سربراہ نامزد ہونے والے رکن کانگریس جان ریٹ کلف نے اس اہم ترین منصب سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اس منصب کے لیے نامزد کیا تھا لیکن مقامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ان کی نامزدگی پر سخت نکتہ چینی کی گئی تھی۔

امریکی ذرائع ابلاغ جان ریٹ کلف کے کوائف اور تجربے کو بنیاد بنا کر تسلسل کے ساتھ سوالات پوچھ رہے تھے۔

جان ریٹ کلف امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ نامزد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جان ریٹ کلف کے فیصلے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر باقاعدہ ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے جنوب میں واقع باغ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جان ریٹ کلف کے فیصلے کی وجہ ان سے پوچھے جانے والے سوالات ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ذرائع ابلاغ نے جان ریٹ کلف کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جان ریٹ کلف کی نامزدگی کی توثیق کا عمل مختصر ترین نہیں بلکہ طویل ترین تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ دن قبل جب جان ریٹ کلف کو اس اہم ترین منصب کے لیے نامزدگی کیا تھا تو اسی وقت ذرائع ابلاغ میں بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کیونکہ وہ امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے جونیئر ترین رکن ہیں۔


متعلقہ خبریں