شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے میں کپتان بنانے کی تجویز

مکمل فٹ ہو چکا ہوں، شاداب خان

فائل فوٹو


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں قومی ٹیم کا نیا کپتان بنانے کی تجویز دے دی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مکی آرتھر ٹیسٹ ٹیم کیلئے سرفراز احمد کو ہی کپتان برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

یہ تجاویز مکی آرتھر نے گزشتہ روز ہونے والے کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دیں۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر اور سرفراز احمد کی کارکردگی تسلی بخش قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر ٹیسٹ ٹیم کے لیے کسی نئے کپتان کا نام تجویز نہیں کیا۔

اجلاس کے دوران ہیڈ کوچ نے کرکٹ کمیٹی کے سامنے ورلڈ کپ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

کرکٹ کمیٹی  کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی پر مکی آرتھر سے سخت سوالات کیے گئے۔

مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے زوال اور ورلڈ کپ میں ناکامی کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیا۔


متعلقہ خبریں