کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران مکی آرتھر کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران گزشتہ تین سالوں کے دوران کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ یا گیا۔

اجلاس کے دوران کوچ مکی آرتھر، سابق سیلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا۔

مزید پڑھیں: شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے میں کپتان بنانے کی تجویز

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اراکین مکی آرتھر کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے جبکہ سرفراز احمد سے بھی ان کی کپتانی کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

اجلاس میں مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان اور مدثر نذر شریک تھے جبکہ وسیم اکرم وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ بنے۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اپنی مصروفیات کے باعث ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔


متعلقہ خبریں