پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا بھارت کے نیراج گویت کو کرارا جواب

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا بھارت کے نیراج گویت کو کرارا جواب

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اسلحہ دکھا کر باکسنگ رنگ میں مدعو کرنے والے بھارتی باکسر نیراج گویت کو کرارا جواب دے کر منہ بند کردیا۔

مسلمان کو دیکھ کر ہندو پنڈت نےآنکھیں بند کرلیں: ویڈیو وائرل ہوگئی

بھارتی باکسر نیراج گویت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اسلحہ سے سجی میز کے پیچھے بیٹھا دکھائی دے رہا ہے۔

نیراج گویت نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ میں فٹ ہو گیا ہوں اور عامر خان کو رنگ میں ہرانے کے لیے تیار ہوں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ہرانے کے لیے تمہیں گن سے زیادہ کچھ اور کی ضرورت ہے۔

عامر خان نے بھارتی باکسر نیراج گویت کی ’گیدڑ بھبھکی‘ پر قہقہہ بھی لگایا۔

بھارت کا وادی نیلم پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف

عامر خان اور نیراج گویت کے درمیان 12 جولائی کو سعودی عرب میں فائٹ طے تھی لیکن بھارتی باکسر کے کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔ فائٹ سے نیراج گویت نے دستبرداری اختیار کی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھارتی باکسر کی تصویر کو پسند نہیں کیا گیا ہے کیونکہ وہ مسلمان اور پاکستان دشمنی کو کھیلوں کی دنیا میں متعارف کرانے کی مکروہ کوشش کررہا ہے۔

بھارتی باکسر نیراج گویت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارت میں موجود اس انتہا پسندی، جنونیت اور مسلمان دشمنی کا عکاس دکھائی دے رہا ہے جو عقل سے عاری ہو کر ہوش و حواس کھو چکی ہے اور جس کے مظاہر روزآنہ دکھائی دیتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں