نیب کے قیدیوں سے صرف ان کے اہلخانہ ملاقات کر سکیں گے

نیب کے قیدیوں سے صرف ان کے اہلخانہ ملاقات کر سکیں گے

لاہور: مسلم لیگ ن کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کے اسیران سے عام افراد کے ملنے پر پابندی عائد کر دی۔

ہم نیوز کے مطابق نون لیگ کے رہنما شہبازشریف نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کی اجازت مانگی تو انہیں بتایا گیا کہ نیب کے قیدیوں سے صرف ان کے اہلخانہ مل سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما نے خواجہ برادران سے ملاقات کے لیے خط لکھا تو محکمہ داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب میاں نوازشریف اور رانا ثناء اللہ سے ملاقات پر بھی یہ پابندی عائد کر چکا ہے جس کے باعث شہباز شریف کو عدالتی راہداری میں رانا ثناء اللہ سے ملاقات کرنی پڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جیل میں میڈیکل رپورٹس اور ادویات نہیں دی جا رہیں، رانا ثناءاللہ

29 جولائی کو شہبازشریف کی گاڑی کو عدالت سے ایک کلومیٹر دور روک دیا گیا تھا جس کے بعد وہ پیدل چل کر رانا ثنااللہ سے ملنے پہنچے تھے، اس دوران ان کے ایک پاؤں سے جوتا بھی اتر گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں