مقبوضہ کشمیر کےحالات بھارت کے ہاتھ سےنکل چکےہیں، شاہ محمود قریشی

کویت پاکستان کیلیے ویزا پابندیوں کا ازسرنو جائزہ لے، شاہ محمود

فائل فوٹو


اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود حسین قریشی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کےحالات بھارت کےہاتھ سےنکل چکےہیں۔  اقوام متحدہ کی ذمےداری ہےکہ مسئلہ کشمیرکو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔ 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کوبھارت کیجانب سےسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی سےمتعلق خط بھی لکھا ہے۔ بھارت نےمعصوم شہریوں پرکلسٹر ایمونیشن کا استعمال شروع کردیاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلسٹرایمونیشن کااستعمال بین الاقوامی قوانین اور جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے۔امریکی صدر بھی مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں مگربھارت اب بھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی مقبولیت اور امن کی خواہش دیکھ رہی ہے،مقبوضہ کشمیر کےحالات بھارت کےہاتھ سےنکل چکےہیں، لگتا ہےکہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکاہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کےلیے ہماری بھرپور توجہ مرکوز ہے، افغانستان میں امن و استحکام کی پاکستان کی کوشش دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ  بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار سالہ بچے سمیت دو افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ہدف بنایا۔

بھارتی فوج ایل او سی پر کلسٹر ایمونیشن کے ذریعے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ایسا کرنا جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوان شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کی رات نیلم ویلی پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا۔

بچوں اور خواتین سمیت معصوم شہریوں پر آرٹلری کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن پھینکا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے چار سالہ بچے سمیت 2شہری شہید اور 11 شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کا وادی نیلم پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف


متعلقہ خبریں