مکی آرتھر کو انگلینڈ کی کوچنگ کی پیشکش

مکی آرتھر کا قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا رابطہ ہے جس کے دوران انہیں ٹیم کا کوچ بنانے کی پیشکش کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مکی آرتھر کا کنٹریکٹ 15 اگست کو ختم ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اپنی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ کی خدمات کی پیشکش پر بھی مکی آرتھر نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

انگلینڈ کرکٹ کوچ کی دوڑ میں مکی آرتھر کے علاوہ اوٹس گبسن اور گیری کرسٹن بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران مکی آرتھر کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران گزشتہ تین سالوں کے دوران کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ یا گیا۔

اجلاس کے دوران کوچ مکی آرتھر، سابق سیلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اراکین مکی آرتھر کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے جبکہ سرفراز احمد سے بھی ان کی کپتانی کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔


متعلقہ خبریں