وزارت مواصلات کے ریونیومیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 51 فیصد اضافہ


اسلام آباد: وزارت مواصلات کی سال2018 سے 2019 کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ وزارت کے ریونیومیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 51 فیصد اضافہ ہواہے۔ 

وزارت مواصلات کی طرف سے تیارکی گئی رپورٹ  کے مطابق ایک سال میں 43 ارب 32 کروڑ روپے اکٹھے کئے گئے۔ سال 2017 سے 18 کے دوران ریونیو 28 ارب 64 کروڑ روپے تھا۔ گزشتہ ایک سال میں ریونیو میں 14 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق وزارت مواصلات میں احتساب کے عمل میں ریکوریوں کا عمل بھی تیز ہوا۔ آڈٹ ریکوریوں میں وزارت مواصلات نے 7 ارب 15 لاکھ روپے اکٹھے کر لیے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سال 2 ہزار 18 سے 19 کے دوران  وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں لیا۔سال 2013 سے 18 کے دوران پارلیمنٹری سیکرٹریز پر 48 لاکھ 52 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ اس دوران صرف 8 ماہ میں اس دور کے وزیر مواصلات نے 35 لاکھ 91 ہزار اڑا دیئے۔

وزارت مواصلات کی طرف سے بتایا گیاہے کہ سال 2 ہزار 8 سے 13 میں وزیر مواصلات کے دفتر پر 13 لاکھ 59 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ رواں سال وزیر مواصلات نے گاڑیوں کی اخراجات کے لیے وزارت سے کوئی خرچ نہیں لیا۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیاہے کہ وزیر مواصلات کی گاڑی کے تیل کے لیے بھی وزارت سے کوئی اخراجات نہیں لیے گئے،2 ہزار 13 سے 18 کے دوران پارلیمانی  سیکریٹری مواصلات کی گاڑیوں پر 90 لاکھ کے اخراجات آئے تھے۔ 8 ماہ کے دوران وزیر مواصلات کی گاڑیوں پر 40 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق سال 2 ہزار 8 سے 13 میں وزیر مواصلات کی گاڑیوں پر 1 کروڑ 28 لاکھ سے زائد خرچ ہوئے۔ رواں سال میں وزارت مواصلات کی 2 ارب 50 کروڑ مالیت کی اراضی وا گزار کرائی گئی۔

گرینڈ آپریشن میں 448 کنال اراضی واگزار اور 3 ہزار 347 تجاوزات گرائی گئیں۔ پانچ ماہ  میں  این 5، 3 ماہ میں این 35 اور این 55 تیار کی گئی۔ 3 ماہ میں این 15،45،80،90 اور 95 بھی تیار ہوئے ۔

وزارت مواصلات کی دستاویز کے مطابق موٹروے ایکسپریس وے اور سٹریٹیجک روڈ کی تکمیل 4 ماہ میں ہوئی،رواں سال ای بلنگ،ای ٹینڈرنگ اور ای بڈنگ کے منصوبے مکمل کیے گئے،رواں سال کے دوران 7 لاکھ 57 ہزار 926 درخت لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: مراد سعید نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی


متعلقہ خبریں