انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی، بابر اعظم نے سب سے زیادہ رنز بنا لیے

انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی، بابر اعظم نے سب سے زیادہ رنز بنا لیے

فوٹو: فائل


ٹانٹن: انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ بابراعظم نے اب تک ا نگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں 263 رنز اسکور کیے ہیں۔

بابر اعظم نے 5 میچز میں 65.75 کی اوسط سے 263 رنز بنائے جن میں 29 چوکے اور 6 چھکے شامل ہیں۔ بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں 152.02 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں دو نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔ بابر اعظم نے سسیکس کے خلاف 83 رنز اور ہیمپشائر کے خلاف 95 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سرے کے خلاف شاندار 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے قومیی کرکٹرز کی مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قومی کرکٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ انگلش کاؤنٹی کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں