لاپتہ افراد قومی کمیشن نے 4 ہزار سے زائد کیسز نمٹا دیے

لاپتہ افراد، قومی کمیشن نے 4 ہزار سے زائد کیسز نمٹا دیے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: لاپتہ افراد کے لیے قائم قومی کمیشن نے 4 ہزار 20 کیسز نمٹا دیے۔

لاپتہ افراد کمیشن کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019 کے دوران 21 کیس موصول ہوئے جبکہ لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی تعداد 6 ہزار دو سو 27 ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے گزشتہ ماہ جولائی 2019 میں مجموعی طور پر 8 سو 63 سماعتیں کیں، جس میں سے 3 سو 32 سماعتیں اسلام آباد، 80 لاہور، 250 کراچی میں کیں اور کوئٹہ میں 123 اور پشاور میں 88 سماعتیں کیں۔

واضح رہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کا قیام 6 ماہ کے لیے 2011 میں عمل میں لایا گیا تھا جس میں توسیع کی جاتی رہی، آخری بار ستمبر 2017 میں کمیشن کی مدت میں تین سال کی توسیع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں لاپتہ افراد کمیشن رپورٹ، جبری گمشدگیوں میں اضافے کا انکشاف

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے وفاقی حکومت کا اتحادی بننے کے لیے 6 مطالبات پیش کیے تھے جن میں سے ایک بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق تھا۔

24 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان اور بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے درمیان ملاقات میں بھی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

گزشتہ سال سپریم کورٹ پاکستان نے جبری گمشدگیوں سے متعلق سست رفتاری پر کمیشن کو تنبیہ کی تھی اور کہا تھا کہ تاخیر پرنوٹس لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں