گوجرانوالہ سے گرفتار شخص کا بھارت واپس جانے سے انکار


گوجرانوالہ: دس سال سے گوجرانوالہ میں مقیم بھارتی شہری پنچم تیواری سے حساس ادارے نے حساس ادارے نے بھی تحقیقات کیں۔

پنچم تیواری نے ایف آئی اے کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2009 میں دبئی میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ مل کر کاروبار کیا۔

پنچم تیواری کا کہنا ہے کہ کامران سے متاثر ہو کر ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تاہم مذہبی تبدیلی کے باعث واپس جانے سے ڈرتا تھا۔

مزید پڑھیں: شناخت چھپا کر دس سال تک پاکستان میں رہنے والا بھارتی گرفتار

انہوں نے بتایا کہ کامران نے پاکستان رہنے اور بہن سے شادی کی پیشکش کی جسے قبول کرلیا، اب میرے تین بچے ہیں۔

اپنے بیان میں بھارتی باشندے کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز نے سمندری راستے سے کراچی پہنچا دیا جبکہ کامران کے پھوپھا مسعود نے اپنا بیٹا ظاہر کر کے شناختی کارڈ دلوایا اور نیا نام بلال رکھ دیا۔

پنچم تیواری کا کہنا ہے کہ بطور مسلمان یہیں زندگی گزارنا چاہتا ہوں اور بھارت نہیں جاؤں گا۔

ایف آئی اے پانچ اگست کو ملزم کو عدالت میں پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں