کامیاب ہونے کے لیے چیلنجز کا سامنا ضروری ہے، سلطانہ صدیقی

کامیاب ہونے کے لیے چیلنجز کا سامنا ضروری ہے، سلطانہ صدیقی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ کسی بھی میدان میں کامیاب ہونے کے لیے چیلنجز کا سامنا ضروری ہے۔

کراچی آرٹس کونسل میں سرکل کے زیر اہتمام ’’شی لوو ٹیگ‘‘ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ہمارا بھی بچپن ان کی طرح تھا کہ ضروری نہیں پوزیشن ہولڈر آگے بڑھیں اور بزنس مین بنیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ میں یقین اور بھروسہ ہونا لازمی ہے کیونکہ اللہ نے خواتین میں ہمت دی ہے، خواتین خواب دیکھیں اور پورا کرنے کی ہمت رکھیں۔

سلطانہ صدیقی نے کہا کہ کامیاب ہونے کے لیے چیلنجز کا سامنا کرنا ضروری ہے، میرا بھی ایک مقصد تھا اور میں اپنے مقصد میں کافی حد تک آگے آئی ہوں۔ میڈیا کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن میں اسے محنت سے ایک اچھا شعبہ بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہوئی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں فلم بنانےکی تعلیم دینے والے اداروں کی ضرورت ہے، سلطانہ صدیقی

انہوں نے کہا کہ ہر گھر سے آج ایک نہ ایک لڑکی میڈیا میں آتی ہے، آج کی دنیا ٹیگ کی ہے اور ہمیں اس میں آگے بڑھنا ہے اور اگر ہم لڑکیوں کو آگے لے کر جائیں گے تو ملک بھی آگے بڑھے گا۔

گزشتہ ہفتہ بھی کراچی آرٹس کونسل میں ہالی ووڈ اور پاکستان فلم میکر کے موضوع پر پینل ڈسکیشن کا انعقاد ہوا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے معیاری اسکولوں اور یونیورسٹیز کی ضرورت ہے جہاں فلم بنانے کی تعلیم دی جائے اور سب جانتے ہیں ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بہت محنت کی ہے۔


متعلقہ خبریں