پرانے موبائل فون کو سیکیورٹی کیمرے میں کیسے تبدیل کریں؟

پرانے موبائل فون کو سیکیورٹی کیمرے میں کیسے تبدیل کریں؟

اگر آپ کے پاس کوئی پرانا اسمارٹ فون موجود ہے جو گھر کی کسی کونے میں بیکار پڑا ہوا ہے اور آپ اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں توایسا سوچیں بھی مت کیونکہ  ایسے فون کو کئی مفید کام میں استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

آپ ایسے موبائل فونز کو گوگل ہوم اسپیکر کے طور پر یا پھر بچے کو مانیٹر کرنے کے حوالے سے استعمال میں لا سکتے ہیں۔

ان سب سے اچھا کام جو آپ اپنے اسمارٹ فون سے لے سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ اپنے پرانے اس فون کو سیکیورٹی کیمرہ کے طور پر کام میں لا سکتے ہیں۔

موبائل فون کو سیکیورٹی کیمرہ کیسے بنایا جا سکتا ہے، اس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

اپنے پرانے اسمارٹ فون میں سیکیورٹی کیمرہ ایپلیکشن انسٹال کریں، زیادہ تر ایپلیکیشنز ایک جیسے کئی فیچرز دیتی ہیں جیسا کہ لوکل اسٹریمینگ ، کلاؤڈ اسٹریمینگ ، ریکارڈینگ، اور فوٹجز کو لوکل اور ریموٹلی محفوظ کرنا، اس کے علاوہ موشن ڈیٹیکشن اور الرٹس کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں۔

ایک مرتبہ جب آپ موبائل کو سیکیورٹی کیمرہ کے طور پر سیٹ کر دیں گے پھر آپ کہیں بھی ہوں اپنے گھر کی نگرانی کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے ایک ایلفریڈ ایپ دونوں موبائل فونز میں ڈاؤن لوڈ کریں اور دونوں موبائلز پر اسکی سیٹینگز انسٹال کریں ۔

اس ایپلیکیشن کو انسٹال کرنے کے بعد اپنے گھر کا کوئی موضوع مقام کا تعین کریں جہاں آپ نے اپنے موبائل کو بطور سیکیورٹی کیمرہ انسٹال کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں