پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی تیمور خان اور نور عالم خان آمنے سامنے

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی تیمور خان اور نور عالم خان آمنے سامنے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن اسمبلی تیمور خان جھگڑا اور نور عالم خان سوشل میڈیا میں آمنے سامنے آ گئے۔

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ میری توجہ رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی نہ مناسب ویڈیوز کی جانب مبذول کرائی گئی ہے تاہم میری پرورش مجھے ایسی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ میری ذات سے متعلق کہا گیا ہے اس لیے میں کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔

تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ میں کسی قسم کی دھمکیوں اور دھونس سے ڈرنے والا نہیں ہوں، اس طرح کی گندی سیاست نہیں ہونی چاہیے، مجھ پر تنقید کریں لیکن تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے۔ یہ فنڈز کسی ایم پی اے اور ایم این اے کے نہیں ہیں۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں وہ اپنے ہی پارٹی کے صوبائی وزیر پر برس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی میں گروہ بندی کرنے والے رہنماؤں کے خلاف کارروائی ہو گی

نور عالم خان نے اپنی تقریر میں تیمور خان جھگڑا پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی آدمی  نہیں ہے لیکن وہ میرے علاقہ کا فنڈ غائب کر رہا ہے۔ میں اس کے پیچھے اس کے گاؤں جاؤں گا اور اسے وہیں کھینچوں گا۔

تیمور خان جھگڑا نے نور عالم خان کے کچھ ویڈیو کلب سوشل میڈیا پر جاری کیے ہیں جس میں وہ تیمور خان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کر رہے ہیں جن کی عوام کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں