پاکستان  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو پیش رفت رپورٹ گیارہ اگست کو جمع کرائے گا

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کو پیش رفت رپورٹ گیارہ اگست کو جمع کرائے گا۔ وفاقی وزیر حما داظہر کی زیر صدارت اجلاس میں رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس حوالے سے اہم ترین اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، ، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے پاکستان تیزی سے سرگرم عمل ہے۔ گیارہ اگست کو ایف اے ٹی ایف کو پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی  جائے گی۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز اعلی سطح کا اجلاس میں پیش رفت رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔شرکائے اجلاس نے ایف اے ٹی ایف کے ستائیس نکاتی ایکشن پلان میں شامل ان نکات کا بھی جائزہ لیا جن پر ابھی عملدرآمد ہونا باقی ہے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز،آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران بھی شریک ہوئے۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک،چیئرمین ایس ای سی پی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس موقع پرسیکریٹری خزانہ ،  ڈی جی نیکٹا ، ممبر کسٹمز ، اور وزارت خارجہ کے ڈی جی بھی موجود تھے۔

پاکستان کا فنانشل مانٹرنگ یونٹ ایف اے ٹی ایف کو رپورٹ ارسال کرے گا۔پاکستان کے تمام اداروں کو پہلے ہی اپنی کارکردگی رپورٹ 9 اگست تک اسلام آباد بھیجنے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے خصوصی یونٹ قائم


متعلقہ خبریں