پاکستان پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا الزام پروپیگنڈا ہے، آئی ایس پی آر

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر

فوٹو: فائل


راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر فائرنگ کا الزام صرف پروپیگنڈا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے کا الزام محض پروپیگنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کا وادی نیلم پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی کرنے اور میتیں اٹھا کر لے جانے کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے اور بھارت دنیا کی کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹ بول رہا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا بھارت کا وطیرہ رہا ہے اور وہ یہ پروپیگنڈا مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں