کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر مشترکہ اجلاس بلانے سے متعلق کل وزیراعظم سے بات کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی رابطہ کیا ہے، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کے اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے۔

یاد رہے کہ  بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار سالہ بچے سمیت دو افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ہدف بنایا۔

بھارتی فوج ایل او سی پر کلسٹر ایمونیشن کے ذریعے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ایسا کرنا جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوان شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کی رات نیلم ویلی پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا۔

بچوں اور خواتین سمیت معصوم شہریوں پر آرٹلری کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن پھینکا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے چار سالہ بچے سمیت 2شہری شہید اور 11 شدید زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں