سندھ کابینہ میں توسیع کر دی گئی


کراچی: سندھ کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید نئے وزراء کو شامل کر لیا گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نئے وزراء سے حلف لیا۔

سندھ کابینہ میں ناصر حسین شاہ، عبدالباری پتافی، سہیل سیال اور اکرام دھاریجو کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے آج گورنر ہاؤس میں حلف اٹھایا۔

تقریب حلف برداری کی تقریب میں وزراء، سینئر افسران اور حلف اٹھانے والے وزراء کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کے بعد گورنر سندھ، وزیرا علیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ نے نئے وزراء کو مبارکباد دی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو اور اعجاز شاہ شیراز کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مشیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ رکن سندھ اسمبلی ناصر حسین شاہ نے  گزشتہ ماہ ہی اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔ ناصر حسین شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھیجے گئے استعفے میں کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کے باعث صوبائی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ان کے پاس جنگلات سمیت 5 محکموں کے قلم دان تھے جن سے وہ مستعفیٰ ہوئے۔

سہیل احمد سیال بھی پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں صوبائی وزیر داخلہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں