سرگودھا میں ریلی، ن لیگ دو دھڑوں میں تقسیم


سرگودھا: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی 6 اگست کو سرگودھا میں ریلے کے حوالے سے ضلع بھر میں پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے بینرز میں شہباز شریف کی تصاویر غائب ہیں اور صرف مریم نواز اور نواز شریف کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع میں شہباز شریف کا حمایتی گروپ ریلی کے انتظامات سے مکمل طور پر لاتعلق ہے۔

مزید پڑھیں: ’شہباز شریف، مریم نواز میں بات چیت ختم ہوچکی ہے‘

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی قیادت کے احکامات کے تحت بینرز چھپوائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے مابین اختلافات کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔

مریم نواز نے جون میں لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شہباز شریف کی مثاقِ معیشت کی تجویز کو مسترد کر دیا اور اسے مذاق قرار دے دیا۔

اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بیانیہ مریم نواز اور نواز شریف کے بیانیے سے پہلے دن سے ہی مختلف تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا حساس اداروں سے متعلق بیانیہ الگ ہے جبکہ شہباز شریف کا الگ ہے۔مریم نواز کی دادی اماں نے اس سلسلے میں معاملات ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی تاہم یہ ممکن نہیں ہو سکا۔


متعلقہ خبریں