عید قربان پر نان اور روٹی مہنگی ہونے کا امکان

ہشیار: لاہور میں پیر سے نان 20 اور روٹی 15 روپے کی ملے گی

نان بائی ایسوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ عید قربان پر نان، روٹی، کلچہ اور پراٹھے مہنگے ملیں گے۔

صدر آل پاکستان نان بائی ایسوی ایشن کے مطابق نان، روٹی 2 روپے جبکہ کلچہ 3 روپے مہنگا کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ آٹے کی بوری 600 روپے، فائن آٹا 1100 اور میدہ 1200 روپے مہنگا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آٹا، فائن اور میدہ کا ریٹ واپس نہیں کیا گیا تو بکرا عید پر نان روٹی کلچہ پراٹھا مہنگا کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو روز بعد نئے ریٹ کا اعلان کردیا جائے گا اور نئے ریٹ کا اطلاق بکرا عید سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں