نوری کی طرح رقص: بہترین ڈانسر کا اعلان ہوگیا

نوری کی طرح رقص: ماہرہ کا چیلنج پورا ہوگیا

فوٹو: ہم نیوز


مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کی شراکت سے بننے والی فلم سپر اسٹار کی ہیروئن ماہرہ خان کے چیلنج میں سندس اچکزئی نامی لڑکی فاتح قرار پائی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو چیلنج کیا تھا کہ کیا کوئی فلم سپر اسٹار کی ہیروئن نوری کی طرح رقص کرسکتا ہے۔

سپر اسٹار کی انتظامیہ نے سندس اچکزئی کو کراچی کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔

فلم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقابلہ جیتنے والی خوش قسمت لڑکی کے لیے آنے اور جانے کے تمام اخراجات مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ فلم سپر اسٹار کا گانا ‘ہائے نوری تو بچ کے دل لگا’ جولائی میں ریلیز ہوا تھا جس پر ماہرہ خان اور ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ نے رقص کیا۔

فلم کی ہیروئن ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو چیلنج کیا تھا کہ جو نوری کی طرح رقص کر سکتا ہے وہ اپنی ویڈیو  ہیش ٹیگ#DanceLikeNoori  کے ساتھ شیئر کریں اور مقابلے میں حصہ لیں۔

عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم کے اس گانے کو بالی ووڈ کے مشہور گائیک سنید ھی چوہان اور جبار عباس نے گایا ہے۔

جب یہ گانا ریلیز ہوا تو سوشل میڈیا پر اسے خوب پذیرائی ملی اور شائقین نے ماہرخان کی پرفارمنس کو سراہا۔


متعلقہ خبریں