بریانی کھانے پر پابندی عائد

بریانی کھانے پر پابندی عائد

فائل فوٹو


 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑیوں کو بریانی کھانے سے منع کر دیا ہے۔

پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم کی فٹنس اور کھانے پینے پر نظر رکھنے کیلئے ایک نیا کوچ بھی بھرتی کیا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ نئے اعلامیے کے بعد کھلاڑی صرف وہ پکوان کھا سکیں گے جو نئے فٹنس کوچ کی جانب سے بتایا جائے گا۔

مزید جانیں: کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم میں نظم و ضبط کومزید بہتر بنانے کیلئے کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان  جلد نئی ہدایات جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے بعد اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور چند روز قبل اس حوالے اہم اجلاس بھی ہوا تھا۔

کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کوچ مکی آرتھر کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اراکین مکی آرتھر کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے اور کپتان سرفراز احمد کپتانی پر بھی سوالات کیے گئے۔

کمیٹی اپنی سفارشات چیئرمین احسان مانی کو پیش کر دی ہیں تاہم کوئی حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔

انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان کو آئندہ سال شیڈول ورلڈ ٹی20 کپ تک برقرار رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں