امریکہ میں جاسوسی کرنے والے غبارے تیار


امریکہ میں نگرانی کے لیے غباروں کا استعمال آزمائشی طور پر شروع کیا جارہا ہے۔

امریکی حکومتی کانٹریکٹر سیئرا نیواڈا کارپوریشن کی جانب سے یہ غبارے تیار کیے گئے ہیں جو طویل فاصلے سے نہ صرف ایک نیٹ ورک بنانے کے قابل ہوں گے بلکہ زمین پر ہونے والی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں گے۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی جانب سے ان غباروں کی آزمائشوں کا حکم جاری کیا گیا تھا جو کہ 12 جولائی سے یکم ستمبر کے درمیان ہوں گی۔

یہ غبارے مختلف ریڈیو فریکیونسیز کا استعمال کریں گی جبکہ ان کو توانائی سولر پینل کے ذریعے ملے گی۔

65 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے والے یہ غبارے کئی روز تک آسمان میں پرواز جاری رکھ سکیں گے جو کہ کسی بھی جہاز کے لیے ممکن نہیں۔

تاہم امریکہ میں ماہرین ان غباروں کے نتیجے میں لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں