چینی باشندوں کی حفاظت، سیکیورٹی گاڑیوں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

چینی باشندوں کی حفاظت، سیکیورٹی گاڑیوں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

فوٹو: فائل


گلگت: سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پہلی کھیپ گلگت پہنچ گئی۔

آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے مطابق سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے لیے 15 گاڑیاں اور 20 موٹر سائیکل خریدے گئے ہیں جبکہ مزید 13 گاڑیاں اور موٹر سائیکل اگلے ہفتہ گلگت پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے 12 کروڑ روپے کی لاگت سے 63 گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں جبکہ 30 گاڑیوں کی خریداری کے لیے حکومت سے این او سی طلب کیا ہے۔

آئی جی گلگت پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چار پراجیکٹس پر چینی باشندے کام کر رہے ہیں اور ان گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 4 سو 67 اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سی پیک حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، عمران خان

سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چابیاں ایس پی یو کے سربراہ کے حوالے کیں۔


متعلقہ خبریں