ہالی ووڈ اداکار اور بین الاقوامی ریسلر پاکستان کے مشکور

ہالی ووڈ اداکار اور بین الاقوامی ریسلر پاکستان کے مشکور

نیویارک: ہالی ووڈ فلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘ کے پاکستان میں شاندار آغاز پر ہالی ووڈ اداکار اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن عرف دی راک اور جیسن اسٹیتم کی فلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘ نے پاکستان میں ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے رانگ نمبر ٹو اور چھالاوا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم کے اچھے آغاز نے یہ ثابت کر دیا کہ فاسٹ اینڈ فیورس پاکستان میں سب سے بڑا برانڈ ہے۔ فلم ہابس اور شاہ نے پاکستان میں اپنے آغاز پر ہی سوا 3 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ ہوبس اینڈ شا کو انگریزی فلموں کی تیسری بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں فلم سپر اسٹار کے گانے ’’نوری‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ڈوین جانسن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہوبس اینڈ شا کے اچھے استقبال پر وہ آپ کے مشکور ہیں۔

47 سالہ ایکٹر اور ریسلر نے ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ فرنچائز کی فلم ’ہوبس اینڈ شاؤ‘ اور ’جمانجی دی نیکسٹ لیول‘ جیسی فلموں کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کی۔ جانسن نے رواں برس سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں کام کیا اور 8 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمائے، دی راک کو 2019 میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں