جڑواں شہروں سمیت بعض مقامات پر بارش کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزپشاور، ہزارہ، راولپنڈی، قلات، ژوب، مکران ڈویژن اور کشمیر  میں کہیں کہیں  تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش خضدار 18، ژوب، لسبیلہ 08، بارکھان 01 کاکول 16، پشاور (ائیرپورٹ 11)، راولاکوٹ 10، گڑھی دوپٹہ07، مری 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں