امریکہ میں نفرت کے لیے جگہ نہیں ہے، ٹرمپ


واشنگٹن: مریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نفرت کے لیے امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منافرت پر مبنی واقعات و سانحات کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے فائرنگ کرنے والوں کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا برسوں سے ہوتا آیا ہے تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوہایو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 29 لوگوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فائرنگ کے واقعات میں 52 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں