کابل میں دھماکہ: دو افراد ہلاک، نصف درجن زخمی

کابل میں دھماکہ: دو افراد ہلاک، نصف درجن زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کے تنیجے میں دو افراد ہلاک اور نصف درجن زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں اس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو ایک نجی ٹی وی چینل ’خورشید ٹی وی ‘ کے ملازمین کو لے کر آرہی تھی۔

افغان تشریاتی ادارے ’طلوع نیوز‘ نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکہ اس گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا جو چینل ملازمین کو لے کر آرہی تھی۔ دھماکے کے باعث گاڑی کا ڈرائیور اورپاس سے  گزرنے والا ایک راہ گیر ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ نصف درجن زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق زخمیوں میں نجی ٹی وی چینل کے تین ملازمین بھی شامل ہیں۔

طلوع نیوز کے مطابق تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں