اسٹاک مارکیٹ 485 پوائنٹس کی کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ 485 پوائنٹس کی کمی پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 485 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 31 ہزار 666 پوائنٹس پر ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 369 پوائنٹس کی کمی نظر آئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار 297 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم کاروبار کے اختتام تک ہی کاروبار منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 687 پوائنٹس تک کی کمی نظر آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 30 ہزار 979 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 485 پوائنٹس کی کمی پر ہوا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 39,299,690 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,586,181,327 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ: انڈیکس ہفتے میں437 پوائنٹ گر گیا

سرمایہ کار کاروبار کے دوران محتاط رویہ اختیار کیے رکھے اور ان کی سرمایہ کاری میں دلچسپی نظر نہیں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر 437 پوائنٹس کی کمی رہی۔ جمعہ کے روز بھی خریدار نہ ہونے کے سبب مارکیٹ میں کساد بازاری چھائی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 172 پوائنٹس نیچے آیا۔


متعلقہ خبریں