محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع


لاہور: مقامی عدالت نے اداکار و گلوکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں آج محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا نے بطور ڈیوٹی جج کیس پر سماعت کی۔

محسن عباس اپنے وکیل کے ہمراہ سیشن عدالت میں پیش ہوئے،انہوں نے ایڈووکیٹ عدنان طارق کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو دیئے اپنے بیان میں کہا کہ  اداکار محسن عباس کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے انکی اہلیہ فاطہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداکار محسن عباس پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں کے متعلق مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری جانب درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، عدالت عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

 

 


متعلقہ خبریں