کشمیر: ہنگامی بنیادوں پر آٹھ ہزار نیم فوجیوں کی مزید تعیناتی

پابندیوں کی وجہ سے کشمیریوں کو بچانا مشکل ہوگیا، آندرے کارسن

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر کے نہتے اور بے گناہ معصوم کشمیریوں سے خوفزدہ بھارت کی مودی سرکار نے لاکھوں فوجیوں کی وادی چنار میں تعیناتی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید آٹھ ہزار نیم فوجیوں کی مزید تعیناتی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

بھارت: مقبوضہ کشمیر کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

یہ احکامات بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ کی جانب سے راجیہ سبھا میں کی جانے والی تقریر کے بعد دیے گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تعینات نیم فوجیوں کو فوری طور پر فضائی راستے کے ذریعے مقبوضہ وادی کشمیر منتقل کیا جارہا ہے۔

قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں پر مشتمل پولیس کو پہلے ہی مقبوضہ وادی سے عملاً ہٹا دیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند ہندو وزیرداخلہ امیت شاہ نے کچھ دیر قبل راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مقبوضہ وادی کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کا درجہ ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا صدارتی حکمنامے کے تحت کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں