فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ایک مرتبہ پھر خرابی کا شکار


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور اس سے منسلک دیگر ایپلیکشنز واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایک مرتبہ پھر خرابی کا شکار ہو گئے ہیں اور صارفین کو ان کے استعمال میں دقت کا سامنا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق صارفین میں سب سے زیادہ مقبول ایپلیکشن فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے سرورز حالیہ کچھ عرصے سے مسلسل ڈاؤن ہونے کے باعث دنیا بھر میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین کو اپنے اکاؤنٹ لاگ ان کرنے ، کوئی پوسٹ شیئر کرنے یا لگانے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ  مشہور ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر فیس بک کے حوالے سے بہت کئی شکایات اندراج ہوئی ہیں۔

کچھ صارفین نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایسے لوگوں کی پوسٹس اپنی فیس بک کی وال پر دیکھیں ہیں جو ان کے دوستوں کی فہرست میں شامل ہی نہیں ہیں۔

اس حوالے سے تاحال ایسی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا صارفین کے یہ مسائل حل کر دیئے گئے ہیں یا نہیں۔

اسی دوران ڈاؤن ڈیٹیکڑ کے مطابق دنیا بھر کے 59 فیصد صارفین کو فیس بک کی نیوز فیڈ میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ 25 فیصد صارف سوشل میڈیا پر کوئی چیز پوسٹ کرنے اور میڈیا فائلز بھیجنے سے قاصر ہیں۔

 


متعلقہ خبریں