مقبوضہ کشمیر : 1947سے لیکر آج تک۔۔۔

بھارت: کشمیر سے متعلق بھارتی نوٹی فکیشنِ،21 ویں صدی کالطیفہ

15 اگست 1947: انگریزوں کے برِصغیر سے انخلاء کے بعد پاکستان اور ہندوستان دنیا کے نقشے پر نمودار ہوتے ہیں جبکہ کشمیر دونوں ممالک سے الگ آزاد ریاست رہنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

اکتوبر 1947 :کشمیر کی مسلمان اکثریت کو ظالم ہندو حکمران کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے پاکستانی قبائلی کشمیری بھائیوں کی مدد کو پہنچتے ہیں۔دوسری جانب مہاراجہ ہری سنگھ ہندوستان سے مدد مانگتا ہے اور ہندو فوج کی مدد کے عوض ہندوستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کا فیصلہ کرتا ہے، یہاں سے پہلی پاک بھارت جنگ کا آغاز ہوتا ہے۔

01 جنوری 1949: پاکستان اور بھارت جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔ دونوں ممالک ایک عارضی بارڈر پر متفق ہوتے ہیں۔ اس بارڈر کو لائن آف کنٹرول کا نام دیا جاتا ہے۔

05 اگست 1965: دونوں ممالک ایک بار پھر کشمیر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے جنگ  کرتےہیں تاہم یہ جنگ بے نتیجہ ثابت ہوتی ہے۔

02 جولائی 1982: پاکستان اور ہندوستان کے مابین شملہ معاہدے پر دستخظ کئے جاتے ہیں۔ معاہدہ لائن آف کنٹرول کی پاسداری کو یقینی بنانے پر زور دیتا ہے۔

1989: کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری مجاہدین ہتھیار اٹھا لیتے ہیں۔

مئی 1999: پاکستان اور بھارت کے درمیان کارگل کے علاقے کے کنٹرول کے لئے ایک اور جنگ لڑی جاتی ہے۔

26 نومبر 2003: پاکستانی صدر پرویز مشرف اور بھارتی وزیرِاعظم اٹل بہاری واجپائی کے بیچ اہم ملاقات ہوتی ہے۔ دونوں ممالک ایک بار پھر جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔

21 اکتوبر 2008: پاکستان اور ہندوستان کے بیچ پہلی بار تجارت کا آغاز ہوتا ہے۔

ستمبر 2016: کشمیر کے علاقے اڑی میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی بیس پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کےدرمیان حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوجاتے ہیں۔

12 فروری 2019: کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بس پر بم حملے میں بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت ہوتی ہے۔

بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دھماکے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرایا جاتا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں جنگ کا خطرہ منڈلانے لگتا ہے۔

28 فروری 2019: بھارتی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود پار کر کے ملک کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔ پاکستانی ائر فورس جہاز کو مار گرا دیتے ہیں اور پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کرلیتے ہیں۔ تاہم جزبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ہندو پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیتا ہے۔

5اگست 2019:بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے آئین کے آرٹیکل 370 کی شق ختم کرنے کا بل راجیہ سبھا میں پیش کر دیا ہے۔بھارتی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین کی شق 370 کا خاتمہ صدارتی حکمنامے کے تحت کیا گیا ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی


متعلقہ خبریں