سندھ کابینہ میں وزراء کی تعداد بڑھنے کے بعد بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

سندھ کابینہ (sindh cabinet)

کراچی: سندھ کابینہ میں وزراء کی تعداد بڑھائے جانے کے ساتھ ساتھ  بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ بھی سامنے آئی ہے ۔سعید غنی وزیراطلاعات،سہیل انور سیال اینٹی کرپشن اور مرتضی وہاب کو ترجمان سندھ حکومت مقررکردیا گیاہے۔ 

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ میں کئی اہم وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے ہیں۔ سعید غنی  سے وزارت بلدیات واپس لیکر اسکا قلمدان  ناصر شاہ کو دے دیا گیا ہے۔

سعید غنی کو وزیر اطلاعات اور وزارت محنت و افرادی قوت کی ذمہ داری مل گئی ہے۔ مرتضی وہاب سے مشیر اطلاعات کی ذمہ داریا ں واپس لے لی گئی ہیں، اب وہ مشیر قانون اور ماحولیات کے علاوہ ترجمان سندھ حکومت بھی ہوں گے۔

نیب کیسز اور انکوائریوں کاسامنا کرنے والے سہیل انور سیال کو وزیر اینٹی کرپشن اور آب پاشی بنادیاگیاہے۔

سردار شاہ کو وزیر تعلیم کے عہدے سےہٹادیاگیا ہے ، وزیراعلی سید مراد علی شاہ  محکمہ تعلیم کا قلمدان اپنے پاس رکھیں گے۔جام اکرام اللہ دھاریجو کو  صنعت و تجارت اورسردار شبیر بجارانی پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کےوزیرمقرر کردیے گئے ہیں۔

غلام مرتضی بلوچ سے محکمہ لیبر لے کرانہیں  انسانی بستیوں کاوزیر تعینات کردیا گیاہے۔ مرزا تیمور تالپور سے ماحولیات کا محکمہ واپس  لیکر انہیں انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دے دیا گیاہے۔

سردارباری پتافی فشریز اور لائیو اسٹاک کا محکمہ سنبھالیں گے۔ فراز ڈیرو سے اوقاف اور عشر کا محکمہ واپس لیکر انہیں بحالی کی وزارت تفویض کردی گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے نثار احمد کھوڑو کو مشیر ورکس اینڈ سروس اور یونیورسٹی اینڈ بورڈ لگا دیا  ہے۔ ۔وزیراعلی کےمشیر اعجازشاہ  شیرازی کو سماجی بہبود کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ کابینہ میں توسیع کر دی گئی


متعلقہ خبریں