انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا

ڈالر

فائل فوٹو


کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں 6 پیسے کی کمی کے ساتھ  ڈالر 159.11 سے گر کر 159.05 روپے پر آگیا ہے۔

دیگر کرنسیوں کی قیمت پر نظر دوڑائیں تو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 41.75 روپے، یو کے پاؤنڈ 190 روپے، آسٹریلین ڈالر 106 روپے، یورو 174.5 روپے جبکہ اماراتی درہم 42.75 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے دو روز قبل انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں 8 پیسے کے اضافے سے ڈالر159.42 سے بڑھ کر 159.50 روپے کا ہو گیا تھا۔

دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 42.47 روپے، یو کے پاؤنڈ 192.87 روپے، آسٹریلین ڈالر 108.56 روپے، یورو 176.61 روپے جبکہ اماراتی درہم 43.65 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا۔


متعلقہ خبریں