واٹس ایپ صارفین کے لئے گوگل کا زبردست اقدام


دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ واٹس ایپ کے صارفین کے لئے کافی بہت مفید ثابت ہونے والا ہے۔

گوگل اسسٹنٹ کے نئے آنے والے فیچر سے اب واٹس ایپ کے صارفین ٹائیپنگ کئے بنا ٹیکسٹ پیغامات بھیج سکیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گوگل اس وقت ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے  جس کی مدد سے موبائل صارفین اپنی آواز میں پیغام ریکارڈ کرا کہ اسکو ٹیکسٹ پیغام کے طور پر بھیج سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اس نئے فیچر کی  کامیابی سے تجرباتی آزمائش بھی کرلی گئی ہے۔

اس نئے فیچر سےوہ تمام صارفین مستفید ہوسکیں گے جو واٹس ایپ پر وائس پیغام نہیں بھیجنا چاہتے اور اپنی آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

اگرچہ وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر گوگل نے کافی پہلے متعارف کرادی تھی،تاہم یہ واٹس ایپ پر دستیاب نہیں تھی۔


متعلقہ خبریں