دنیا کشمیریوں کی خصوصی حیثیت بحال کرنے میں مدد کرے، شہباز

کورونا: اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس اور ٹیلی فونک رابطے

فوٹو: فائل


لاہور: قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کی خصوصی حیثیت بحال کرنے میں مدد کرے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر حزب اختلاف کی تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ایک صحفے پر اور کشمیریوں کے لیے ڈٹ جانے کو تیار ہیں۔

شہبازشریف نے کہا  اگر موجودہ حکومت آج مسئلہ کشمیر پر پیچھے ہٹ گئی تو قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نے شرمناک اور انتہائی گری ہوئی حرکت کی جو سلامتی کونسل کی قراردادوں سے بغاوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’صرف تین لوگ جانتے ہیں کشمیر میں کیا ہونے والا ہے‘

قائد حزب اختلا کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ایسا ہوا تو بھارت پاکستان سے جیت نہیں سکتا، ہم بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ماضی سے سبق سیکھے جب پاکستانی شاہینوں بھارتی طیارے مار گرائے اور پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کر کے گھٹیا کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی سے امید کہ الیکشن جیت کر کشمیر کا مسئلہ حل کردے گا بچگانہ سوچ تھی، بھارتی وزیراعظم ایک قصاب ہے اس کی بات پر یقین نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا آج امتحان ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور حق خود ارادیت کے لئے عملی اقدامات کرے اور اگر یہ نہ ہوا تو سوالیہ نشان اٹھے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی امتحان ہے کیوں کہ انہوں نے ثالثی کا کہنا تھا اور اب دیکھنا ہے کہ یہ ٹرمپ کارڈ یا ٹریپ۔

شہباز شریف نے کہا کشمیری اسلامی دنیا سے مدد کی امید لگائے بیٹھے ہیں اور آج وقت آگیا ہے کہ یہ مسلمان رہنما اپنا کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں