تحریک عدم اعتماد:وفاداری بدلنے والوں کے ووٹ حکومت کو گئے، مانڈوی والا

کڈنی ہلز ریفرنس، سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا  نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر وفاداری بدلنے والوں کے ووٹ حکومت کو گئے ہیں۔ وفاداریاں انفرادی طور پر بدلی گئی ہیں۔ پیسے چلے یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ 

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے یہ بات آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کی ہے۔

ایک صحافی نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے سوال کیا کہ آپ نے ووٹ کس کو دیا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا ایک ووٹ اپنے آپ کو دیا ایک حاصل بزنجو کو دیا،تاہم صادق سنجرانی کو پارلیمانی روایت کے مطابق جیت کی مبارکباد دی۔

انہوں  نے صحافی سے مخاطب ہوکر کہا کہ سمجھ نہیں آئی آپ نے ووٹ کا سوال کس تناظر میں کیا؟

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا انکے خیال میں لوگوں نے وفادری انفرادی طور پر بدلی ہے ۔ وفادری بدلنے والے ووٹ گورنمنٹ کو گئے۔ پیسے چلے یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹرز کی ویڈیوز ہیں یا نہیں یہ بھی آگے چل کر پتہ چلے گا،سیاسی جماعتوں کی کمیٹیاں بتائیں گی کہ ہمارے لوگوں نے کس لیے ڈیفکیٹ کیا؟

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایک دوسرے پر الزام تراشی نہیں کریں گے،تحریک عدم اعتماد سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی راہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا


متعلقہ خبریں