حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات


اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات  ہوئی ہے۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں  مقبوضہ کشمیر کی صورت حال خصوصاً حریت رہنما یاسین ملک کی صحت سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔

مشعال ملک نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سےبھارتی زیر حراست حریت رہنماء یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت بارے آگاہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  یاسین ملک کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پراسد قیصر کا کہنا تھا کہ  یاسین ملک  کشمیر کی آزادی اور وہاں کے عوام کے لئے بنیادی حقوقِ کی جدوجہد میں نمایاں کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان میں شدید ردعمل


متعلقہ خبریں