سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر 84 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 84 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 471 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور 10 گرام سونے کی قیمت 72 ہزار 16 روپے ہو گئی۔

گزشتہ ہفتہ کاروبار کے اختتامی روز جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل جمعرات کو 900 روپے کی کمی بھی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں 900 روپے فی تولہ اضافہ

ایک ہفتہ قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت 84 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم گزشتہ ہفتہ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم رواں ہفتہ کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں 550 روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا۔


متعلقہ خبریں