قومی اسمبلی ہال میں 40 فٹ چوڑا پرچم آویزاں کردیا گیا


اسلام آباد: پاکستان میں پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے مرکزی ہال میں 40فٹ چوڑا پرچم آویزاں کردیا گیاہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ 60ہزار غباروں پر مشتمل یہ پرچم قومی اسمبلی میں  یوم آزادی کے مناسبت سے سے آویزاں کیا گیاہے ۔ یہ دنیا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ اسمبلی کے اندردنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم نصب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی کا عملہ تین روز سے پرچم کی تیاری میں مصروف تھا۔ اس پرچم سے پریس گیلری اور وزیٹر گیلری کو کور کیا گیاہے۔ اس خصوصی قومی پرچم پر بیس لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں جوسندھ سے ہندو رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے  ہندو کونسل کی طرف سے ادا کیے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قومی پرچم بنانے کا مقصد اپنے وطن سے محبت کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ محل وقوع کے لحاظ سے پاکستان اہم ترین ملک ہے ، ہمیں اپنے وطن سے از حد محبت ہے اس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  ہمیں اپنی ناکامیوں کی وجہ تلاش کرنا ہوگی۔  رمیش کمار نے کہا وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیالیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ نے ہمیشہ ہمیں اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مودی نے مجھ سے ملاقات میں کہا تھا کہ کسی تیسرے ملک کی ثالثی نہیں مانیں گے۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔ ہمیں اپنی سفارتکاری مزید تیز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حالات مزید آگے بڑھے تو نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔ بھارت کو اپنا رویہ بدلنا پڑے گا۔ خطے میں امن کے بغیر کوئی بھی ایشین ٹائگر نہیں بن سکتا۔

یہ بھی پڑھیے: چمن: دوہزار میٹر طویل قومی پرچم کے ساتھ ریلی

قومی پرچم ہماری شناخت ہے، اس کا احترام کیجیے


متعلقہ خبریں