وزیر اعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب ایردوان کو فون


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو فون کر کے ان کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پراعتماد میں لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے حالیہ یکطرفہ  اور غیر قانونی اقدام علاقائی امن اور سیکیورٹی کی صورت حال پر سنگین نتائج مرتب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمریوں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق حود ارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نےمقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے پاکستان کو اس ضمن میں ترکی کی  مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اس سے قبل  ہندوستان نے مقبوضہ کشمییر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے بھارتی آئین کے  شق 370 کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے ہندوستان کے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلے سے دنیا بھر کے کشمیریوں اور پاکستان میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے رابطہ


متعلقہ خبریں