گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن رہا ہے، بلاول بھٹو



اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن رہا ہے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کمشیر کے معاملے پر آج جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ انتہائی انتہانہ پسندانہ عمل ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے کشمیر کی عوام پر تاریخی حملہ ہو رہا ہے۔ نریندر مودی سے کسی قسم کی خیر کی امید نہ رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی وادی سے پہلے سیاحوں کو نکالا اور پھر غیر جمہوری طریقے سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا جو بھارت کے مسلمانوں پر حملہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہر پاکستانی کو کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی تو بنی ہی کشمیر کے لیے تھی اور ذوالفقار علی بھٹو نے پوری دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا تھا تاہم اب کشمیر پر تاریخی حملہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان میں شدید ردعمل

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان پیپلز پارٹی ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی اور کشمیر کے ساتھ اپنی یکجہتی دکھائے گی۔ پاکستان کا وزیر اعظم کہاں ہے ؟ کشمیر پر صرف ٹوئٹ سے کام نہیں چلے گا۔


متعلقہ خبریں