’’آؤ کراچی صاف کریں‘‘ منصوبہ چندہ مہم میں تبدیل ہوگیا


پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے شروع کیا جانے والا ’’آؤ کراچی صاف کریں‘‘ منصوبہ چندہ مہم میں تبدیل ہوگیا ہے۔  پہلے دن مختلف علاقوں میں کچرا صاف کرنے کا کا کام کیا گیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی  نے کہاہے کہ نالوں کی صفائی کے لیے پونےدو کروڑ روپے درکار ہیں۔پیپلزپارٹی نے مہم کو مذاق قرار دے دیاہے۔ 

کلین کراچی مہم کے پہلے  مرحلے میں کیماڑی، بھٹائی آباد، بوٹ بیسن، فیوچر کالونی میں موجود کچرے کے ڈھیر اٹھائے جارہے ہیں۔ نہرِ خیام کی بھی صفائی کا کام شروع کیاگیاہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر علی زیدی کاکہناتھا کہ 5 بڑے نالوں سمیت چھ فیڈرنالوں کی صفائی کیلئے پونے دو ارب روپے درکار ہیں۔ اس کے لیے چندہ مہم شروع کی ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کلین کراچی مہم کےسلسلےمیں امداد کےلیےاکاؤنٹ نمبر کا اعلان کیا تھا جو آج انہوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کردیاہے۔ علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چندہ مہم کے لئے بنک اکاؤنٹس شئیر کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے اس چندہ مہم کو مذاق قرار دے دیا ہے۔ اس کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی  نے کہاہے کہ ہماری مجبوری ہے،صفائی مہم کے لیے وفاق سے پیسے لینا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیے: تحریک انصاف کراچی کو صاف کرنے کے لئے میدان میں آگئی


متعلقہ خبریں