مودی حکومت نے ڈوگرہ راج کی تاریخ دہرا دی، مشعال ملک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ڈوگرہ راج کی تاریخ دہرا دی ہے۔

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہم نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے بھارت میں ڈوگرہ راج کی تاریخ دہرا دی ہے جبکہ بھارت کشمیریوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقوں تک محدود کر کے مہاجر کا درجہ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں پنجرے نما ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ اُن کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

مشعال ملک نے کہا کہ میرا نام بھی بھارتی ایجنسی این آئی اے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے اور اگر میں مقبوضہ کشمیر گئی تو مجھے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کمیشن میں یاسین ملک اور کشمیر میں دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے۔

اس سے قبل مشعال ملک نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی ملاقات کی اور بھارتی زیر حراست حریت رہنماء یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں