ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،بہاولپور، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر  میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر راولاکوٹ 21،  کوٹلی 10، گڑھی دوپٹہ 01 پنجاب سیالکوٹ، مری 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں نوکنڈی 47، دالبندین 46 اور سبی میں  45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں