دہری شہریت، وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور


اسلام آباد: دہری شہریت اور اقامے پر نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نااہلی کے لیے دائر نظرثانی درخواست سماعت کے  لیے منظور کر لی۔

ہم نیوز کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نااہلی سے متعلق دائر نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے فیصلہ 1-2 کی اکثریت کی بنیاد پر کیا جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار حامد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو دہری شہریت پر سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیا جاچکا ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مراد علی شاہ کی نااہلی کا فیصلہ حتمی ہوُچکا ہے جس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے عدالتی اعلانیہ چاہیے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد روشن علی ابڑو کی درخواست پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دہری شہرہت کے معاملے پر نوٹس جاری کردیا۔

 


متعلقہ خبریں